پاکستان کے بعد ڈینگی مچھربرازیل میں بھی پہنچ گیا، برازیلی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔
برازیل کی فیوکروز انسٹیٹیوٹ میں آسٹریلوی اوربرازیلین ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں اورعنقریب اس وبا کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ماہرین کے نئے طریقہ کار کو سائنسدانوں نے محفوظ اوربہترین قراردیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق ڈینگی کے نرمچھرمیں ایک بیکٹریا داخل کیاگیا ہے جس کی مدد سے ڈینگی مچھرکی نسل کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ شمالی امریکہ، افریقہ اورجنوبی مشرقی ایشیا کے ایک سو ممالک میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی ارب بتائی گئی ہے۔ فیوکروز انسٹیٹوٹ کے سربراہ کے مطابق برازیل کا شمارڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ اوراس نئے طریقے سے اس پر قابو پانے میں مددملے گی،