دوہری شہریت کیس کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا کہتے ہیں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کاپابند نہیں۔

25 ستمبر 2012 (19:53)
دوہری شہریت کیس کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا کہتے ہیں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کاپابند نہیں۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں عدالتی حکم کے بجائے آئینی حدود کے مطابق اقدام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ اراکین کی دوہری شہریت کے معاملے پرالیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں ، آئین کی شق پانچ کے تحت الیکشن کمیشن نے ازخود دہری شہریت کے معاملے پرفیصلہ کرناہوتاہے، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند نہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان کا نااہل قرار دیے جانے کے باوجود الیکشن کمیشن اپنی رائے قائم کرسکتا ہے۔