پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستانی ٹیم نے اب تک یکطرفہ طورپرکامیابی حاصل کررکھی ہے۔

25 ستمبر 2012 (19:51)
پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستانی ٹیم نے اب تک یکطرفہ طورپرکامیابی حاصل کررکھی ہے۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے یکطرفہ طورپرتمام میچوں میں بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کررکھا ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری بارسامنا نومبردوہزارگیارہ میں شیربنگال سٹیڈیم میرپورکے مقام پرہوا، جس میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرزکوپچاس رنزکے واضح مارجن سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم ایونٹ میں اپنی کامیابی کا آغازکرنے کیلئے پرعزم ہے جس کی وجہ سے شائقین دلچسپ مقابلے کی توقع کررہے ہیں۔ میگاایونٹ میں پول مرحلے کا یہ آخری میچ ہے اوراسکے بعد ٹورنامنٹ کی سپرایٹ مرحلے کی لائن اپ بھی مکمل ہوجائے گی۔ ایونٹ کا سپرایٹ مرحلہ ستائیس ستمبرسے شروع ہوگا۔