صدرآصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے تحفظات دورکرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی.

25 ستمبر 2012 (15:31)

امریکی دورے میں مصروف صدرآصف علی زرداری نے اپنے وفد میں شامل ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارکو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اور حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا نوٹس لیا جس کے بعد ایم کیوایم کے تحفظات دورکرنے کے لئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیرسید خورشید شاہ پرمشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے اس ضمن میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کیا ہے۔