سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کو مساوی حقوق والے شہری قرار دیتے ہوئے انہیں تمام شعبوں میں باعزت حق دینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق مقدمہ نمٹادیا، عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ آئین کے مطابق خواجہ سراؤں کو عام شہریوں جیسے مساوی حقوق حاصل ہیں،عدالت نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو تعلیم، نوکری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں باعزت حق دیا جائے۔ عدالت نے خواجہ سراؤں کو منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد میں وراثت دینے کا بھی حکم دیاہے۔