لاہورکےتمام سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں انسدادڈینگی ڈے منایاجارہاہے۔

25 ستمبر 2012 (15:17)

ضلعی حکومت کی جانب سےڈینگی لاروے کی تلفی کےمتعلق اقدامات اٹھانےکاسلسلہ جاری ہے۔ انسداد ڈینگی کےخلاف اقدامات کے متعلق عوام کوآگاہ کرنےاورعوامی تعاون کے حصول کے لیے وقتافوقتاانسداد ڈینگی ڈےمنایاجاناضلعی حکومت کا معمول بن چکاہے۔آج کےدن انسدادڈینگی ڈے منانے کامقصدمختلف سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات خصوصاکم عمرکےبچوں کو ڈینگی مچھرسےبچاوکے متعلق شعوراجاگرکرنا ہے۔ ڈی سی اولاھورنورالامین مینگل کاکہناہےکہ اگرڈینگی مچھرکی تلفی کےلیےاقدامات میں سستی ہوئی توایک بارپھرکئی افراداس مچھرکانشانہ بن کرہسپتالوں کی راہ دیکھنے پرمجبورہوجائیں گے۔