اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین قرآن کیس کی ملزمہ رمشا مسیح کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرپولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

25 ستمبر 2012 (15:07)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے رمشا مسیح کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں پولیس کو تین روزمیں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت اٹھائیس ستمبرتک ملتوی کردی ہے، رمشا مسیح ضمانت پررہائی کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراسلام آباد میں نامعلوم مقام پرقیام پذیرہے۔ رمشا مسیح نے ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں اپنے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔