پاکستان میں انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، توقع کرتے ہیں کہ اس میں جلد کامیابی بھی حاصل ہوگی۔ ذکاء اشرف

25 ستمبر 2012 (12:56)

اسلام آباد میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ذکاء اشرف کی صدارت میں ہوا۔ جس میں چھ رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ذکاء اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ ممبر ممالک میں کرکٹ کے فروغ کیلئےپی سی بی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ رکن ممالک پاکستان میں کسی بھی سطح پر کرکٹ  کھیلنا چاہیں تو انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ  تمام ایشائی ممالک نے افغانستان کو آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک کے بورڈز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ اور وہ توقع کرتے ہیں کہ اس میں جلدکامیابی حاصل ہوگی۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ   پاکستان میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی میزبانی اور سکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔