سپریم کورٹ ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس: مخدوم شہاب الدین اورعلی موسی گیلانی کی عبوری ضمانت میں گیارہ اکتوبر تک توسیع ۔
جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت کے موقع پردونوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ سپریم کورٹ نے علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں گیارہ اکتوبرتک توسیع کردی، علی موسی گیلانی کی سپریم کورٹ کے سامنے سے گرفتاری پراے این ایف کے خلاف دائر دو درخواستوں کا جائزہ بھی لیا گیا، بعد میں عدالت نے اے این ایف کے خلاف توہین عدالت درخواست اورایفیڈرین کیس میں وعدہ معاف گواہوں سے متعلق درخواست کوکیس سے یکجا کرتے ہوئے مزید سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔