کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری۔ دہشتگردوں نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی. پولیس نے پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

25 ستمبر 2012 (11:12)
کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری۔ دہشتگردوں نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی. پولیس نے پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال بدستورخراب ہے لیکن حکمران سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، کراچی میں رات بارہ سے اب تک پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، مومن آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں سیاسی جماعت کا کارکن عبدالرحمان جاں بحق جبکہ عالم نامی شخص زخمی ہوگیا، گلستان جوہر سے تیس سالہ ارشاد کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے سرمیں گولی مارکرقتل کیاگیا۔ نیوکراچی فورکے اسٹاپ کے نزدیک ناصرنامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پاک کالونی میں ندی سے بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، کورنگی ڈھائی نمبرمیں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، ادھرپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران پچیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔