کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری‘ مذہبی جماعت کے 4 بھائیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

25 ستمبر 2012
کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری‘ مذہبی جماعت کے 4 بھائیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں4 سگے بھائیوں سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے اور 4 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح میں بلوچ کالونی پل کے نتیجے فرہاد ولد عبد الرحیم جس کی عمر40 سال تھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی پی ای سی ایچ ایس کا رہائشی تھا۔ علاوہ ازیں جوہر چورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ خالد ہاشمی ولد خان عمر ہلاک ہوگیا۔ ادھر ملیر ملت گارڈن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 45 سالہ امتیاز فتح محمد کو ہلاک کردیا۔ متوفی داﺅد گوٹھ کا رہنے والا تھا۔ علاوہ ازیں پیر کی رات کار پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈسکو مو ڑ نارتھ کراچی کے قریب 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتولین سگے بھائی تھے مقتولین عباس ٹاﺅن میں کوچنگ سینٹر چلاتے تھے ان کا تعلق اہلسنت و الجماعت سے بتایا جاتا ہے جاں بحق افراد میں ایک شخص مسجد کا پیش امام تھا مقتولین کی شناخت سید سلمان‘ عبد المعیز‘ مقیم اور فرید کے ناموں سے ہوئی ہے۔2 افراد زخمی بھی ہوئے۔