وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پلان آف ایکشن پیش کیا جائے۔ اجلاس کا ایجنڈا 18 نکاتی ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں نئی ماحولیاتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔