سیلاب سے پنجاب میں 512 دیہات متاثر، 42 لاکھ ایکڑ اراضی زیرآب آئی

25 ستمبر 2012
سیلاب سے پنجاب میں 512 دیہات متاثر، 42 لاکھ ایکڑ اراضی زیرآب آئی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس سعیدہ اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی کو این ڈی ایم اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے۔ بہتر انتظام کی وجہ سے خیبر پی کے میں حالات بہتر رہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پنجاب سے 512 دیہات متاثر ہوئے۔ 47 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی زیرآب آگئی۔ سندھ میں 11 ہزار سے زائد گاﺅں اور بلوچستان میں 683 گاﺅں زیرآب آئے۔ حالیہ سیلاب سے 44 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 370 جانیں ضائع ہوئیں۔دریں اثناءاین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں چار سو کے لگ بھگ افراد جاں بحق، ایک ہزار زخمی جبکہ تقریباً پینتالیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان سندھ میں ہوا جہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تقریباً دو سو بتائی جاتی ہے۔