دوہری شہریت، چودھری نثار کے اہلخانہ کا معاملہ پھر عدالت میں پیش

25 ستمبر 2012
دوہری شہریت، چودھری نثار کے اہلخانہ کا معاملہ پھر عدالت میں پیش

اسلام آباد (آن لائن) دوہری شہریت کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے اہلخانہ کی غیر ملکی شہریت کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ کے روبرو اٹھایا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ عدالت نے قائد حزب اختلاف کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ایک درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی تھی کہ درخواست گذار شاہد اورکزئی آئین کی کسی بھی شق کی نشاندہی سے قاصر ہے جس کی رو سے کوئی منتخب نمائندہ اس بنیاد پر نااہل قرار پائے کہ اس کے اہلخانہ نے کسی اور ملک کی شہریت اختیار کر لی ہے۔