گستاخانہ فلم کی مذمت کیلئے سینٹ میں ایم کیو ایم کی تحریک التوا
اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ نے گستاخانہ فلم کی مذمت کے لئے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرادی۔تحریک التوا سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کی طرف سے سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔