2 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے اثاثے ضبط کرنے کی تیاری

25 ستمبر 2012

اسلام آباد (ثناءنیوز) حکومت نے ملک بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار افغان مہاجرین کے غیر قانونی اثاثہ جات ضبط کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے غیر قانونی طور پر خریدے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں اور 31 دسمبر سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں تمام غیر قانونی طور پر خریدے گئے اثاثہ جات کو ضبط کر لیا جائے گا۔