شام: ایک اور خونیں دن، بمباری اور جھڑپیں 3 بچوں سمیت 34 ہلاک

25 ستمبر 2012
شام: ایک اور خونیں دن، بمباری اور جھڑپیں 3 بچوں سمیت 34 ہلاک

دمشق (نیوز ایجنسیاں) شامی شہر حلب میں جنگی طیارے کی بمباری اور جھڑپوں میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد، 22 فوجی اور 7 باغی مارے گئے۔ اے پی اے کیمطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف جنگ کے لئے بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی جنگجو شام میں داخل ہو گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ شدت پسند مختلف اسلامی ممالک کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہیں اور اپنا تعلق ایسے ممالک سے بتاتے ہیں جہاں وہ کبھی گئے بھی نہیں۔