عراق میں سکول پر خودکش کار بم حملہ6 ہلاک اور 14 زخمی

25 ستمبر 2012

بغداد (اے پی پی) عراق میں سکول پر خودکش کار بم حملہ میں 2 طلبہ سمیت 6 ہلاک اور 14 طالب علم زخمی ہو گئے۔ پیر کو بغداد پولیس کے مطابق عراق کے مغربی صوبہ انبار کے شہر ہلط میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پرائمری سکول کی عمارت کے ساتھ ٹکرا دی اور زوردار دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر ہلاک ہو گئی جبکہ 14 طالب علم زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے سکول کی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق عراق میں رواں ماہ کے دوران دھماکوں، فائرنگ اور دیگر واقعات میں 170 افراد ہلاک جبکہ 670 افراد زخمی ہوئے ہیں۔