ایران کا اینٹی ائرکرافٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

25 ستمبر 2012

تہران (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) ایران نے مقامی طور پر تیارکردہ اینٹی ائرکرافٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل روکنے والے اس سسٹم کا دائرہ 50 کلومیٹر تک ہے۔ اینٹی ائرکرافٹ سسٹم 75 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ ایران میں ھویزہ اور طلائیہ نامی دو بکتر بند گاڑیوں کی رونمائی کی گئی۔ وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ مسلح افواج کو آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ہدف سے ایرانی ماہرین نے ہویزہ اور طلائیہ کے نام سے بکتر بند گاڑیاں بنا کر اہم قدم اٹھایا ہے۔ بڑی آسانی سے اسے چھپایا جاسکتا ہے اور رات کے آپریشنوں میں بڑی آسانی سے استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کا ٹرانسپورٹیشن بھی نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بکتر بند گاڑی سے سرحدی چوکیوں، سمگلروں اور شرپسندوں سے مقابلے اور فوجی اور پولیس کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فوج کے لئے ایک موثر گاڑی بنادیتی ہیں۔