مقدس مقامات مسلمانوں کے روحانی مراکز ہیں: قائد مسلم لیگ ن‘ شہباز شریف
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل دھڑکتے ہیں۔ پورے جہاں میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ کی زیارت کے خواب دیکھے جاتے ہیں۔ مسلمانوں کے یہ دونوں مقدس ترین مقامات امت مسلمہ کی عقیدتوں کے روحانی مرکز اور اتحاد و یکجہتی کے مظہر ہیں۔ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ اور سعودی عوام کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں اور ہم ان کی لمبی عمر اور سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خلوص نیت سے دعاگو ہیں۔