معاہدے کے تحت چین افغانستان کو ریلوے کیلئے فنڈ‘ تربیتی آلات دے گا

25 ستمبر 2012
معاہدے کے تحت چین افغانستان کو ریلوے کیلئے فنڈ‘ تربیتی آلات دے گا

کابل (آن لائن) چین اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مطابق چین افغانستان میں ریلوے کے لیے فنڈ اور افغان پولیس کو تربیت اور آلات فراہم کرے گا ۔ 1966ءکے بعد چینی اعلیٰ حکام کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے تخمینوں کے مطابق چین افغانستان میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے اعلیٰ چینی حکام نے 46 سال بعد افغانستان کا دورہ کیا ہے۔افغان طالبان نے رواں ماہ کے اوائل میں نیٹو اڈے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں مزاحمت کاروں کو حملے کی تیاری کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس حملے میں دو امریکی میرینز ہلاک اور چھ لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے تھے۔