ہلیری 2016ءکے صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں: کلنٹن

25 ستمبر 2012

 واشنگٹن(آئی این پی ) سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن 2016 ءمیں امر یکہ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2012ءکے صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل نہیں کرسکیں اور ان کا امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔