بی جے پی نے بھارتی حکومت سے گلگت بلتستان میں مداخلت کا مطالبہ کر دیا
جموں (دی نیشن رپورٹ) بی جے پی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور علاقہ میں چین کی مبینہ دخل اندازی کو روکنے کیلئے مداخلت کرے۔ آﺅٹ لک انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ خطہ میں چین کی دخل اندازی کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھائے۔ بی جے پی کے ایگزیکٹو ممبر جتندرا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے علاقہ کیلئے مکمل صوبے کے درجے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں قرارداد بھی منظور کی ہے۔ جتندرا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مقامی لیڈرز اور عوام قرارداد کے حق میں نہیں ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے 1944ءمیں قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہمارے اس پاکستانی علاقوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کا قبضہ لینے اور ریاست کے ساتھ اسکا ادغام کرنے کا پابند ہے۔