مجلس محصورین پاکستان کے زیر اہتمام جدہ میں سعودی عرب کے قومی دن پر تقریب

25 ستمبر 2012

جدہ (نمائندہ خصوصی) مجلس محصورین پاکستان (PRC) کے تحت گذشتہ شب کبابش‘ ریستوران میں سعودی عرب کا 82 واں قومی دن منایا گیا۔ معروف سعودی دانشور ڈاکٹر علی الغامدی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا منشاءعبداللہ نے ملکی و حرمین کی ترقی کے بڑے منصوبوں کا اجراءکیا جس سے سعودیوں کے ساتھ تارکین بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مسئلہ محصورین کے حل کیلئے PRC کی کاوشوں کی تعریف کی۔ پیپلز کمیونٹی کے صدر ریاض حسین بخاری نے کہا کہ سعودی عرب کا قومی دن منانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے صدر چودھری محمد ریاض گھمن نے کہا ہمارے تعلقات بے مثال ہیں اور ہمیں چاہئے کہ اس کو مزید پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ محمد الیاس مہر نے شاہ عبداللہ اور سعودی عوام کو قومی دن پر مبارکباد دی۔ معروف تاجر شیخ محمد لقمان نے کہا کہ سعودی عرب نے مضبوط قیادت کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں بے مثال ترقی کی۔ شمس الدین الطاف نے شاہ عبداللہ اور تمام سعودی قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انجینئر عزیز احمد نے کہا ہمیں یہاں کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہئے۔ کنوینئر سید احسان الحق نے کہا مشکل منڈیوں کی بجائے سعودی عربکے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں اور ایک کمشن قائم کریں۔ انہوں نے ”یوم عشق رسول“ پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے اس اعلان کی حمایت کی کہ توہین رسالت کی قرارداد اقوام متحدہ میں لائی جائے گی۔ پاکستان میں پرتشدد مظاہروں میں جانی ضیاع کی بھی مذمت کی۔ مندرجہ ذیل قرارداد منظور ہوئیں۔ ہم شاہ عبداللہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مسئلہ محصورین کے حل کیلئے حکومت رابطہ ٹرسٹ بحال کرے۔ تقریب کی نظامت عبدالقیوم‘ تلاوت قرآن قاری عبدالمجید نے کی۔ نعت رسول شیر افضل نے پیش کی اور یوم وطن پر عبدالقیوم واثق نے منظوم کلام پیش کیا۔ سید مہتاب‘ محمد اشفاق بدایونی اور انجینئر خالد جاوید کی صحتیابی‘ حمزہ جمیل راٹھور اور ریاض احمد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔