سربجیت کو اس کے خاندان کا خط پہنچانا چاہتا تھا ملنے نہیں دیا گیا: وکیل

25 ستمبر 2012

امرتسر (آئی این پی ) پاکستانی حکومت نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کو کوٹ لکھپت جیل میں سربجیت سنگھ سے ملاقات کرنے سے روک دیا ۔ پیر کو کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے یکم ستمبر کو سربجیت سنگھ سے ملاقات کیلئے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی جس میں کہا کہ میں سربجیت سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں اور سربجیت کو ان کے خاندان کی طرف سے خط پہنچانا چاہتا ہوں، مجھے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے م¶کل سے ہائیکورٹ کے حکم پر 2009ءمیں ملاقات کی جبکہ سربجیت سنگھ کی بہن نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں پاکستان کا ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویزے کیلئے مئی میں درخواست دی تھی اور ابھی تک اس کا انتظار کررہے ہیں۔ سربجیت سنگھ کی بیوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اویس شیخ کو سربجیت سے ملاقات کیلئے انسانی بنیادوں پر اجازت دے۔