جاوید وڑائچ نے نئی فلم شروع کر دی

25 ستمبر 2012
جاوید وڑائچ نے نئی فلم شروع کر دی

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز جاوید وڑائچ نے نئی فلم شروع کر دی جس کی ہدایات کیلئے انہوں نے معروف فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق کی خدمات حاصل کی ہیں۔ شہزاد رفیق نے اس فلم کا پیپر ورک شروع کر دیا ہے۔ شوٹنگ عیدالاضحی کے بعد شروع ہو گی۔