تھیٹر پر اداکاری انتہائی مشکل ہے : آرزو
لاہور (این این آئی) فلم‘ ٹی وی اور سٹیج کی اداکارہ آرزو نے کہا کہ ٹی وی کی نسبت تھیٹر پر اداکاری کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں ریکارڈنگ کے دوران اگر غلطی بھی ہو جائے تو اسکی ریکارڈنگ دوبارہ ہو جاتی ہے مگر سٹیج پر لائیو پرفارم کرتے ہوئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی‘ ذرا سا غلط جملہ منہ سے نکل جانے پر اداکار کیلئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے سٹیج پر اداکاری کر تے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔