آرمی چیف جنرل کیانی کی ملتان آمد جنگی مشقوں کا معائنہ کیا

25 ستمبر 2012

ملتان (پ ر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گزشتہ روز ملتان میں سدرن کمان وار گیمز کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی یہ جنگی مشقیں عزم نو سلسلہ کی مشقوں کے اگلے مرحلہ کا آغاز ہیں جو مئی میں سنٹرل کمان وار گیمز کے نام سے منعقد ہوئیں اور جن کے بعد کور سطح پر مشقوں کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل ملتان پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا ۔