لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے‘ 12 گھنٹے بجلی بند رکھنے پر شہری سراپا احتجاج

25 ستمبر 2012

ملتان (نامہ نگار خصوصی) موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ شہر میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زراعت صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں 1400 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے شہر میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔