ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر‘ انجن نہ ہونے کے باعث متعدد منسوخ

25 ستمبر 2012

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے آئی۔ کراچی سے راولپنڈی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس 6 گھنٹے‘ علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ‘ 26 ڈا¶ن زکریا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی اور ملت ایکسپریس کو جوڑ کر چلایا گیا جو 4 گھنٹے جبکہ زکریا اپ کی فرید ایکسپریس کو جوڑ کر چلایا گیا جو 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ علاوہ ازیں اپ اور ڈا¶ن کی کوئٹہ ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو انجنوں کی عدم دستیابی پر منسوخ کر دیا گیا۔