فلائی اووز سے متاثرہ عمارتوں کی ازسر نو تعمیر کیلئے نقشہ منظوری کی شرط

25 ستمبر 2012
 فلائی اووز سے متاثرہ عمارتوں کی ازسر نو تعمیر کیلئے نقشہ منظوری کی شرط

ملتان (خبر نگار خصوصی) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ملتان شہر میں فلائی اوورز کی تعمیر کے باعث مسمار کی جانے والی عمارتوں کی ازسر نو تعمیر کی صورت میں نقشہ پاس کرانے کی شرط عائد کرنے اور منڈی مویشیاں کے قیام کے لئے اراضی خریدنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور اس سلسلہ میں آج ڈی سی او زاہد اختر زمان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی حکومت اور ٹی ایم ایز کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ فلائی اوورز کی تعمیر کی آڑ میں متاثرین نے رہائشی مقامات پر کمرشل فیس کی ادائیگی کے بغیر کمرشل عمارتیں تعمیر کر لی ہیں جبکہ اس سے قبل متاثر ہونے والی عمارتوں کو دوبارہ بنانے پر نقشہ منظور کرانے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا لیکن اس آڑ میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے رحجان میں اضافہ ہو گیا۔ دوسرا منڈی مویشیاں کے ٹھیکہ کی آمدن بڑھانے اور سلاٹر ہا¶س کی ریکوری بہتر کرنے کے معاملات کو بھی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔