داخلے نہ بھجوانے پر ملتان میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شبیر ناصر ہائیکورٹ طلب

25 ستمبر 2012

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بی ڈی ایس کے سال سوم کے 5 طلبا و طالبات کے داخلے نہ بھجوانے پر ملتان میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شبیر ناصر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے غوینہ توقیر‘ عائشہ اصغر‘ نغمانہ علی‘ انیسہ احد اور سلمان رحمت نے م¶قف اختیار کیا کہ وہ ملتان میڈیکل کالج میں سال سوم میں پڑھ رہے ہیں انہوں نے 2009ءمیں داخلہ حاصل کیا اور باقاعدگی سے دونوں سالوں کے امتحانات دئیے۔ اب سال سوم کے سالانہ امتحان جو 6 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے کے لئے شیڈول داخلہ فیس آ چکی ہے مگر کالج انتظامیہ نے ان کا داخلہ نہ بھیجنے کا کہہ دیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں امتحان کے لئے اہل قرار دیا جائے۔