آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کل شروع ہوگا

25 ستمبر 2012

کولمبو (این این آئی )کولمبو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کل (بدھ 26 ستمبر) سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیںجن میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا پاکستان ٹیم کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ 27 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف گال میں، دوسرا 29 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف گال میں، تیسرا یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف گال میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ کے تمام گروپ میچز انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم گال میں کھیلے جائینگے جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائیگا دونوں گروپوں سے چار بہترین میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچیں گیں جن کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر جبکہ دوسر سیمی فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل دو بہترین ٹیموں کے درمیان 7 اکتوبر کو آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائیگا۔