آئندہ بھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھوں گا : ناصر جمشید
پالی کیلے(اےن اےن آئی) نیوزی لینڈ کےخلاف میچ مرد میدان کا اعزاز حاصل کرنے والے ناصر جمشید نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کا سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی جاری رکھوں گا، میں نے کبھی کسی کا پریشر نہیں لیا اور اسی لئے کارکردگی دکھا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہوں مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے کپتان کے ساتھ مل کر بیٹنگ کی۔کپتان نے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا۔ انہوں نے کہاکہ میںاپنی اچھی بیٹنگ کے سلسلہ کو جاری رکھوں گا اور انشاءاللہ بنگلہ دیش کے خلاف اور اےونٹ میں اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہارڈ ہٹر ہوں اور اس میچ میں بھی میں نے تیز سکور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کا اپناپنا فارمیٹ ہے اور آپ کو اسی فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر بیٹنگ کرنا ہوتی ہے جو ایسا کرنے میںکامیاب ہو جاتا ہے وہ اچھاکھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے میںنے کرکٹ شروع کی ہے کبھی کسی کا پریشر نہیں لیا۔