حکمران اﷲ کے عذاب سے ڈریں اور غریب عوام پر ترس کھائیں

25 ستمبر 2012

ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ غریب عوام پر براہ راست بوجھ بڑھ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری امجد جگوال نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اﷲ کے عذاب سے ڈریں اور غریب عوام پر ترس کھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور حالیہ بارشوں کے باعث بھٹہ مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔