مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ہر شہری پریشان ہے

25 ستمبر 2012

ملتان (وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت علیحدہ صوبے کی مخالف نہیں ہے تاہم وہ پیپلز پارٹی کی طرح سیاسی شعبدہ بازی کی بجائے اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے تاکہ مستقبل میں لسانیت کا کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو مقامی لیگی رہنما کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ کے دوران ایم این ایز رانا محمودالحسن اور شیخ طارق رشید‘ صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی‘ ایم پی اے چودھری عبدالوحید ارائیں نے کارکنوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ہر شہری پریشان ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے گناہ کا کفارہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔ استقبالیہ میں زاہد عدنان گڈو‘ بابا رفیق‘ راجہ ستار‘ شیخ ریحان اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔