پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کی خداداد کالونی میں ترقیاتی کام بھی پیپلز پارٹی نے ہی کرائے: ناظم شاہ

25 ستمبر 2012

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل 51 کے زیراہتمام گزشتہ روز ترقیاتی کام مکمل ہونے پر خداداد کالونی میں افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خداداد کالونی میں کچی گلیوں کی پختگی کے لئے ٹف ٹائلز اور میٹل روڈ کی تعمیر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید ناظم حسین شاہ نے افتتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے سید ناظم حسین شاہ ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے یونٹ کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سید ناظم حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کی ہے اور آج تک خداداد کالونی میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی کروائے ہیں۔