انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی رےنکنگ جاری کر دی

25 ستمبر 2012

دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیرےنکنگ جاری کر دی ‘ بیٹنگ میں انگلینڈ کی سارہ ٹیلر‘ باﺅلنگ میں آسٹریلیا کی لیزا سےتھلکر باﺅلنگ اور آل راﺅنڈرز میں سر فہرست‘ پاکستانی کپتان ثناءمیر باﺅلنگ میں دودرجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپر آگئےں۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق عالمی تنظیم نے خواتین کی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ۔ بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کی سارہ ٹیلر پہلے چار لوٹی ایڈورڈز دوسرے اور بھارت کی متھیلی راج تیسرے نمبر پر براجمان ہیں بیٹنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ باﺅلنگ میں آسٹریلیا کیلیزا سےتھلکر پہلے‘ بھارت کی جوہلان گوسوامی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کی شنےل ڈیلے تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کپتان ثناءمیر میں دودرجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپر آگئےں ۔ ویسٹ انڈیز کی انےسہ محمد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ آ ل راﺅنڈرز میں آسٹریلیا کی لیزا سےتھلکر پہلے‘ ویسٹ انڈیز کی سیٹفنی ٹیلر دوسرے اور انگلینڈ کی لارا مارش تیسرے نمبر پر ہیں۔