افغانستان کے بعد چین کو کرکٹ کی تربیت دے رہے ہیں : ذکا اشرف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان مل کر کرکٹ کے فروغ کیلئے آگے بڑھیں۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کے حکام کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ایسوسی ایٹ ممبر نامزد کرنے کی حمایت تمام ایشیئن ممالک نے کی۔ ایشیئن ڈویلپمنٹ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ کرکٹ کے فروغ میں پاکستان ہرممکن تعاون کرے گا۔ ایشیائی کرکٹ ٹیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں آ کر کھیلیں۔ عہدہ سنبھالتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ اے سی سی کی میٹنگ پاکستان میں کریں گے۔ کرکٹ کی ترقی کیلئے پاکستان کردار ادا کرے گا۔ افغانستان کی ٹیم کو پاکستان نے ٹریننگ دی، اب چین کی ٹیم کو تربیت دے رہے ہیں۔