روس کی جانب سے فیفا ورلڈکپ 2018ءکے میزبان شہروں کا اعلان 29 ستمبر کو کیا جائیگا

25 ستمبر 2012

ماسکو (این این آئی) روس کی جانب سے فیفا فٹ بال ورلڈکپ 2018ءکے میزبان شہروں کا اعلان 29 ستمبر کو کیا جائیگا ۔ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر اور روس کے وزیر کھیل ویٹالی مٹکو مشترکہ طور پر روس کی میڈیا پر براہ راست میگا ایونٹ کے میچوں کی میزبانی کےلئے تیرہ میں سے گیارہ شہروں کا اعلان کرینگے۔ روسی وزیر کھیل نے بتاای کہ وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ میگا ایونٹ کےلئے حتمی طور پر جن شہروں کا بھی چناﺅ کیا جائےگا وہ میچوں کے کامیاب انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا نے رواں سال اپریل میں میگا ایونٹ کےلئے 700 ملین امریکی ڈالر مختص کئے ہیں۔