سری لنکا : کھلاڑیوں کو فراہم کئے گئے پانی میں گیسٹرو کا انکشاف کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ

25 ستمبر 2012

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی پانی کی بوتلوں میں گیسٹرو وائرس کی مبینہ موجودگی کا انکشاف ہوا۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ انتظامیہ نے پانی کی بوتلوں کے سپلائر کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے کھلاڑیوں کو دوسری کمپنی کی بوتلیں فراہم کرنا شروع کر دیں۔