ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے ملازمین آج اور کل مطالبات کے حق میں ہڑتال کریں گے

25 ستمبر 2012
 ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے ملازمین آج اور کل مطالبات کے حق میں ہڑتال کریں گے


۰۰۰۰ لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب کا اجلاس صدر ایپکا یونٹ وسیم یوسف کی قیادت میں ہوا۔ جس میں طے پایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ اپنے مطالبات اور دفتر انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ جاری ناانصافیاں کے خاتمہ کیلئے تمام ملازمین علامتی طور پر 26-25 ستمبر کو بوقت صبح 9 بجے سے دن 12 بجے دو دن کی مکمل ہڑتال اور پرامن احتجاج کریں گے۔