ٹی ٹونٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان آج دوسرا میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا

25 ستمبر 2012

کولمبو (این این آئی) آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں دوسرا میچ آج 25ستمبر منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے¾ بنگلہ دیشی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے¾ پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اُتریں گے۔ میگا ایونٹ میں شامل 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت اور افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ گروپ سی میں سری لنکا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت مشفیق ر رحمان کریںگے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے جس وکٹ پر میچ کھیلا اس وکٹ پر دوسرا میچ تھا اس لئے سپنرز کے خلاف سٹروکس کھیلنا مشکل تھا، سعید اجمل اور شاہد آفریدی ورلڈ کلاس سپنرز ہیں، دونوں نے اپنی کلاس کے مطابق با¶لنگ کی۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموںکے مابین آئی سی سی کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوںمیں2میچ کھیلے گئے اور دونوں میچ پاکستان نے جیتے۔ پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔