۰۰۰۰ لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے غلام احمد بلور کا بیان شریعت کے عین مطابق ہے ۔ قرآن وسنت کی روشنی میں توہین رسالت کی سز اموت ہے اور اس عمل کو آئینی اور قانونی طور پر بین الاقومی سطح پر منوانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میںمسلمان حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے رسول اللہ سے اپنی محبت اور وفاداری کو ثابت کرنا چاہیے ۔ اقتدار اور مفادات کے لیے رسول اللہ سے غداری کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہے اور ایسے لوگ دنیا اور آخرت میں ذلیل ہونگے ۔دنیا بھر کے مسلمان محبت رسول سے سرشار ہیں لیکن مسلمان حکمران ان کی خواہشات اور جذبات کا خون کر رہے ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024