میٹروبس سروس سے عوام کو جدید سفری سہولتیں میسر ہوں گی: خواجہ حسان

25 ستمبر 2012

۰۰۰۰لاہور (اپنے نمائندے سے ) میٹروبس سروس عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ڈرائیوروں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم کر دیا ہے یہ بات لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ایل ٹی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ اندرونی اور بیرونی کمپنیاں حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں ۔