ناروے: پاکستانی نژاد ہا دیہ تاجک کے وزیر ثقافت مقرر ہونے پر مسلم کمیونٹی کا اظہار مسرت
اوسلو(ثناءنیوز ) ناروے کے وزیر اعظم جینز اسٹولٹن برگ نے اس ہفتے اپنی کابینہ میں رد وبدل کیا ہے اور پہلی بارایک مسلم خاتون کو وزارت ثقافت کا قلمدان سونپا ہے۔ ناروے کی وزیر ثقافت مقرر ہونےوالی 29 سالہ ہادیہ تاجک پاکستانی نژاد ہیں۔ وہ سکینڈے نیوین ملک کی تاریخ میں کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ ہادیہ تاجک 2009ءکے عام انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔ انکے وزیر ثقافت منتخب ہونے پر ناروے کی مسلم کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔