سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو 19170 ڈالر جرمانہ، ایک برس کی معطل سزا
یروشلم (بی بی سی ڈاٹ کام) اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے جرم میں انیس ہزار ایک سو ستر ڈالر جرمانہ اور ایک سال کی معطل سزا دی ہے۔ اولمرٹ کو اپنی وزارت کے دوران ایک کاروباری شخصیت کو غیر قانونی طور پر مراعات فراہم کرنے کے الزام میں قصوروار پایا گیا تھا۔ اولمرٹ پارلیمان کا انتخاب لڑنے کے اہل ہوں گے اگرچہ وہ کابینہ میں کام کرنے کے اس وقت تک اہل نہیں ہوں گے جب تک وہ بدعنوانی کے ایک دوسرے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یروشلم میں چکام پر 1993ءاور 2003ءکے درمیان ایک رہائشی منصوبے ”ہولی لینڈ“ کے لئے کام تیز کرنے کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں ایک امیر کاروباری شخصیت سے رقوم سے بھرے ہوئے لفافے اور اسرائیل کے مختلف رفاہی اداروں سے سفری اخراجات کے جعلی بل وصول کرنے کے الزامات شامل ہیں۔