شعیب سڈل کمشن کیخلاف نظرثانی کی اپیل پر عائد اعتراضات مسترد

25 ستمبر 2012

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض حسین کی جانب سے شعیب سڈل کمیشن کیخلاف دائر نظرثانی کی اپیل پر لگائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بچ نے سوموار کے روز نظرثانی کی دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی توملک ریاض کی جانب سے ان کے وکیل زاہد بخاری پیش ہوئے اور مو¿قف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کو اعتراضات لگا کر اپیل واپس کرنے کا اختیار نہ تھا۔