۰۰۰۰ لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت شہر میں لاہور پارکنگ کمپنی کے تعاون سے جلد انٹرنیشنل معیار کے پارکنگ پلازے تعمیر کرے گی۔ پہلے مرحلہ میں لبرٹی ، حفیظ سنٹر ،مون مارکیٹ اور برکت مارکیٹ میں پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی اولاہور نور الامین مینگل نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور لاہور پارکنگ کمپنی کے درمیان پارکنگ نظام بارے معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ سرکاری سکولز کی طرح پرائیویٹ سکولز میں بھی انسداد ڈینگی مہم جاری ہے مگر اس کے نتائج خاطر خواہ نہیں ہیں ۔ اس لئے 25 ستمبر کو لاہور ضلع کے تمام پرائیوےٹ سکولز و کالجز میں انسدادڈینگی ڈے منایا جائےگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024