میری بیٹی لیپ ٹاپ سے محروم

25 ستمبر 2012

مکرمی! میری بیٹی نے کم عمری میں ایک سال میں بیک وقت دو امتحانات دے کر دونوں میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن اور سرگودھا یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی مگر لیپ ٹاپ سے ابھی تک محروم کیوں ہے۔ اس طرح Talent کی حوصلہ افزائی نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف صاحب سے گزارش ہے کہ میری بیٹی کو لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے کیونکہ Statistic کا تمام کام لیپ ٹاپ سے متعلق ہے۔ میری بیٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے B.Ed میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ MSc سٹیٹکس میں سرگودھا یونیورسٹی میں دوسری جبکہ ضلع خوشاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس نے یونیورسٹی میں %82 جبکہ علامہ اقبال اوپن میں %92 نمبر حاصل کر کے ضلع خوشاب میں ریکارڈ قائم کیا۔
ظہیر انجم تبسم ڈپٹی پوسٹ ماسٹر (R) خوشاب جی پی او)